ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن پی یو کالج فور ویمن میں فریشرس ڈے کیرئیر گائیڈنس پروگرام

انجمن پی یو کالج فور ویمن میں فریشرس ڈے کیرئیر گائیڈنس پروگرام

Fri, 17 Jun 2016 17:22:17  SO Admin   S.O. News Service

 بھٹکل 16جون (ایس او نیوزموصولہ رپورٹ)مورخہ ۳۱ جون ۲۰۱۶ بروز پیر انجمن حا مئی مسلمین کے زیرِ اہتمام انجمن پی یو کالج بھٹکل کے خیرالنسا قا ضیا ہال میں محترمہ پرنسپل ڈا کٹر فرزانہ محتشم کی زیرنگرانی سالِ اول کی نو وارد طا لبات کا ”فریشرس ڈے‘ ‘ منا یا گیا،۔جلسہ کا با ضا بطہ آغا ز سا لِ دوم کی طا لبہ نجیبہ ذکرہ پیشما م کی تلا وتِ قرآنی اور امیمہ زہیرہ ایس ۔یم کے ترجمے سے کیا گیا۔ نعت خوانی سا لِ دوم کی طا لبہ عائشہ تسکین فاروق شیخ نے کی۔ انگریزی لکچرار طالعہ کریکال نے انا ﺅ نسنگ کا سکہ بٹھاتے ہوئے نو وارد طالبات کوکا لج کے قواعد و ضوابط سے آگا ہ کیا۔  نیز شعبہ سا ئنس میں طا لبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور دوسرے شعبہ جا ت میں گھٹتی ہوئی تعداد کے پیش نظر کریر گا ئیڈنس کا اہتما م کیا گیا۔ جسکے تحت محترمہ وحیدہ آر۔جی صا حبہ (ہندی لکچرر)، محترمہ شبینہ فاروق رکنالدین ( سا ئیکلوجی لکچرر)، نورِ اسحد رضوان محتشم( کمپوٹر سا ئنس لکچرر) نے طا لبات کی رہنما ئی فرما ئی۔ ۔جلسہ میں شریک مشا ورتی کمیٹی کی رکن محترمہ سیماقا سمجی نے طا لبات سے خطا ب کیا۔ آخر میں شکریہ کے سا تھ جلسہ اختتا م کو پہنچا۔
 


Share: